‫‫کیٹیگری‬ :
20 March 2018 - 20:22
News ID: 435377
فونت
قائد انقلاب اسلامی کا ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے پیغام ؛
رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز اور عید نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے سال کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قرار دیتے ہوئے بہار فطرت اور بہار معنویت سے مادی اور معنوی لحاظ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز اور عید نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے سال کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قرار دیتے ہوئے بہار فطرت اور بہار معنویت سے مادی اور معنوی لحاظ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی عوام، عید نوروز منانے والی دنیا کی مختلف اقوام اور خاص طور پر شہدا کے اہل خانہ اور نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے نئے سال میں سبھی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار اور توفیقات کی دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال نوروز و بہار فطرت، بہار معنویت کے ساتھ ساتھ ہے یعنی بہار کے تین مہینے فروردین، اردیبہشت اور خرداد بہار معنویت کے مہینے رجب، شعبان اور ماہ رمضان کے ساتھ ساتھ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ مادی کمال و تکامل کے ساتھ سبھی لوگ معنوی رشد و کمال کے بھی حامل بنیں گے۔

آپ نے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں سلام اور بانی انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ گذرا ہوا سال ماضی کے برسوں کی طرح نشیب و فراز سے پر سال تھا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ گذشتہ برس ایران کی عظمت و سربلندی ایک بار پھر دنیا کے سامنے ثابت ہوئی اور ایرانی عوام نے صدارتی انتخابات، یوم القدس کے جلوسوں، تیس دسمبر کی ریلیوں اور اسی طرح اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر نکالی گئیں ریلیوں میں تاریخ ساز شرکت کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تیس دسمبر کو ایرانی عوام کی جانب سے اسلامی نظام کی حمایت میں نکالی گئیں ریلیوں کے بعد دشمنوں کے ذریعے ملک میں بلوا اور گڑبڑ پھیلانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کی سازشوں اور واقعات کے بعد ایرانی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں کئی روز تک پئے درپئے ریلیوں میں شرکت کر کے اپنی ہوشیاری اور بصیرت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ جب بھی ضروری ہو گا وہ میدان میں فوری طور پر حاضر اور موجود ہوں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے گذشتہ برس کے علاقائی خطرات اور دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جن کا مقصد کم سے کم اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا تھا، فرمایا کہ جو لوگ علاقائی اور عالمی مسائل سے باخبر ہیں وہ جانتے ہیں کہ پچھلے سال اسلامی جمہوریہ ایران نے ان خطرات اور دھمکیوں کو مواقع میں تبدیل کر دیا اور یہ دھمکیاں نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں بلکہ مواقع میں تبدیل کر دی گئیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ گذشتہ برس داخلی پیداوار اور صنعت میں بھی کام ہوا جو خوش آئند ہے لیکن اس میدان میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گذشتہ برس کا نعرہ عملی جامہ پہن سکے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے گذشتہ برس بعض تلخ واقعات اور حادثات منجملہ زلزلے، طیارہ حادثے اور سانچی آئل ٹینکر( بحری جہاز) کے حادثے کا بھی ذکر کیا اور فرمایا کہ یہ ہم سب کے لئے تلخ حادثات تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی سال کے آخری مہینوں میں دشمنوں کی منصوبہ بند سازشوں کے تحت بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایرانی عوام نے خود میدان عمل میں اتر کر گڑبڑ پھیلانے اور بلوا کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دیا اوریوں ایرانی عوام کی عظمت اور وقار ایک بار پھر دنیا کے سامنے ثابت ہوا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا کہ نئے ہجری شمسی سال کے سلسلے میں، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اس سال میں سب کو پوری محنت و لگن سے کام کرنا ہو گا۔

آپ نے فرمایا کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں عام طور پر حکام سے خطاب کرتا تھا لیکن اس بار حکام اور عوام سب کو مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا ہو گا اور قومی پیداوار کے شعبے میں خاص طور پر سب کو اپنی توجہ مرکوز کرنی ہو گی اور اسی صورت میں ہر طرح کی مشکلات حل ہوں گی اور میں نئے سال کا نعرہ اور سلوگن ؛؛ایرانی مصنوعات کی حمایت؛؛ قرار دیتا ہوں۔

آپ نے فرمایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ خداوند عالم توفیق دے گا کہ حکام اور عوام سب اپنی اپنی ذمہ داریوں پر اچھی طرح عمل کریں گے اور ایرانی مصنوعات کی حمایت کے سال کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬