‫‫کیٹیگری‬ :
20 March 2018 - 15:45
News ID: 435379
فونت
آستان قدس رضوی کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے ایّام نوروز اور تحویل سال کے وقت غیر ایرانی زائرین کے لئے منعقد ہونے والے خصوصی پروگراموں کے بارے میں وضاحت دی۔
 حرم رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے بتایا: اس سال ؛ ایّام نوروز اور تحویل سال شہادت امام ہادی(ع) اوراعیاد رجبیہ اور رحلت حضرت زینب (س) کے ساتھ ہے ؛ اس لئے غیر ایرانی زائرین کے لئے متنوع اور متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا: اس سال پہلی بار آستان قدس رضوی کے قدس ہال میں ’’شکوہ دیدار‘‘ کے عنوان سے رہبر معظم انقلاب کے خطاب کو مختلف زبانوں میں براہ راست ترجمہ کے ساتھ غیر ایرانی زائرین کے لئے نشر کیا جائے گا۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: یہ پروگرام قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوگا اور اسکے بعد آستان قدس رضوی کے محترم متولی کا خطاب براہ راست اردو، انگلش،عربی اور آذری زبان میں نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے اس ادارہ کی ثقافتی مصنوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’بہار در بہار‘‘ نامی کتاب جس میں رہبر معظم انقلاب کی تقاریر کو تحریر کیا گیا ہے یہ کتاب چار زبانوں عربی، انگلش، اردو اور آذری زبان میں ترجمہ کی گئی ہے ، امام ہادی (ع) کی سیاسی سیرت سے متعلق کتابچہ جسے اڑھائی سو سالہ انسان سے لیا گیا ہے زائرین کے درمیان تقسیم کیا جائے گا، ’’ژرفای آفتاب‘‘ نامی نشریہ پانچ زبانوں می شائع کیا جا رہا ہے ، ’’ رسم حضور‘‘ کے عنوان سے کتاب اور’’خورشید درخشاں‘‘ نامی مجلہ کو آذری زبان زائرین کے درمیان تقسیم کیا جائے اور’’نسیم الجنان‘‘ نامی نشریہ جسے عربی زبان میں شائع کیا جائے گا؛ ان تمام میں نوروز اور دوسری مناسبتوں سے متعلق مطالب کو تحریر کیا گیا ہے جو زائرین کے درمیان تقسیم کی جائیں گی۔

سائبر میڈیا کی وساطت سے زائرین کے ساتھ رابطے کو جاری رکھنا

آستان قدس رضوی کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہمارے زیادہ ترمخاطبین اور قارئین  کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے ، کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایمیل اور سائٹ وغیرہ سے ان مخاطبین اور بارگاہ رضوی کے درمیان رابطے کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے بتایا: اس وقت ۱۲۰ ممالک سے ۱۳۰۰ اسلامی سینٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں جن میں سے زیادہ تر ایرانی ہیں جو دوسرے مماالک میں قیام پذیر ہیں ،ایّام نوروز کی مناسبت سے مختلف ثقافتی پیک اور ایمیل کے ذریعے مختلف محتوا پر مشتمل مطالب کو چند بار ان کے لئے ارسال کیا جائے گا۔

ہاشمی نژاد نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: ان ایّام کے دوران خواتین کے لئے بہت ساری معرفتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ غالباً اردو اور عربی زبان خواتین کے لئے منعقد کی جائیں گی۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: تحویل سال کے پروگراموں کا انعقاد، بین الاقوامی زائرین کے لئے انگلش زبان میں وضاحت کے ساتھ ھفت سین کے سفرہ کا اہتمام، مقابلوں کا انعقاد، تقاریر کے جلسات اور ثقافتی مصنوعات وغیر کو بعنوان تحفہ دیا جائے گا۔

سیرت رضوی کی ترویج؛اسلامی انقلاب اہداف ومقاصد کا بیان

انہوں نے آستان قدس رضوی کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری کو انقلابی و دینی معارف کی ترویج جانتے ہوئے کہا: معرفتی نشستوں اور تقاریر میں ایسی گفتگو کرنے پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے من جملہ سیرت آئمہ اطہار اور سیرت رضوی کی ترویج، اسلامی انقلاب اور حضرت امام خمینیؒ و رہبر معظم انقلاب کے اہداف و مقاصد اور گفتگو کی تبیین و وضاحت وغیرہ شامل ہے۔

ہاشمی نژاد نے بتایا: انہی معیاروں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے مقررین، معرفتی نشستوں کے اساتذہ کرام اور وہ افراد جو یہ کام سرانجام دیں گے ان کا انٹرویو اور امتحان لیا جاتا ہے ، ان پروگراموں کے لئے ۵۰ فیصد بین الاقوامی شعبہ کے اساتذہ اور ما باقی ملک کے ایسے اساتذہ جو غیر ملکی زبانوں پر تسلط رکھتے ہیں استفادہ کیا جاتا ہے۔  /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬