20 March 2018 - 20:58
News ID: 435381
فونت
امریکی صحافی :
امریکی جریدے ویٹرن ٹوڈے کے منیجنگ ایڈیٹر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت خطے میں بحرانوں کے حل کے حق میں نہیں ہے ۔
جم ڈبلو ڈین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے ویٹرن ٹوڈے کے منیجنگ ایڈیٹر جم ڈبلو ڈین نے کہا ہے کہ امریکی حکومت خطے میں بحرانوں کے حل کے حق میں نہیں ہے کیوں کہ وہ خطے کے ممالک کو زیادہ سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران میں اقتصادی ترقی روکنا چاہتا ہے تا کہ اپنے توسیع پسند پالیسی کو خطے میں آگے برھایا جاسکے۔

امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام ایران کے خلاف دباؤ کے ذریعہ اپنے احکامات کو تہران پر مسلط کرنا چاہتا ہے جو ایران ان کوششوں کے خلاف مزاحمیت کررہا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جوہری معاہدے کے خلاف ورزی کے امریکی دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدہ امریکہ کے لئے صرف ایک بہانہ ہے ، امریکہ اس معاہدے کو ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ کی جوہری معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہون نے کہا ہے امریکہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ ایران سے کہہ دیں وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

ایران جوہری معاہدے میں تبدیلی کی ٹرمپ کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدے میں تبدیلی پر راضی بھی ہوجائے تب بھی امریکی صدر ایران کے خلاف اپنا دباؤ جاری رکھے گا۔

انہوں نے ناجائز صیہونی ریاست میں موجود جوہری اسلحے کی موجودگی کو خطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی صحافی نے مزید کہا امریکہ کا رویہ ایران اور صیہونی حکومت کے جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے دو معیار پر مبنی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬