22 March 2018 - 15:23
News ID: 435395
فونت
آیت الله اعرافی :
آیت الله اعرافی نے حوزہ و علماء کے لئے موجودہ خطرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ کہ علماء خود کو سیاست سے جدا جانیں یہ عظیم و سب سے پہلا خطرہ مخفی سیکولریزم ہے ۔
آیت الله اعرافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ ایران اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ آیت الله اعرافی نے خرمشہر میں منعقدہ ایک تقریب میں اس بیان کے ساتھ کہ حوزات علمیہ جہاد اور شہادت سے خالی نہیں رہا ہے بیان کیا : اگر جہاد و شہادت کا عنصر حوزات علمیہ سے ختم ہو جائے تو اس کے بعد یہ حوزات علمیہ امام زمان (عج)، امام باقر (ع)، امیرمؤمنین (ع) و سید الشهدا (ع) کی طرف سے قبول کے لائق نہیں رہے گا ، اور اس وقت اہل حوزہ ایسے نہیں ہونگے کہ ہم لوگوں میں سے ہر ایک حوزوی حق کے دفاع کے لئے میدان میں حاضر ہوں اور عشق شہادت ہمارے اندر موج مارتا ہو ۔

حوزہ علمیہ ایران اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم کے راہ میں جہاد و شہادت علماء و حوزہ کی شناختی کارڈ میں درج کیا ہوا ہے بیان کیا : حوزہ علمیہ اس وقت حقیقی حوزہ میں شمار ہوگا جب اس میں شہادت و قربانی اور ہر طرح کی مجاہدت کے لئے تیار رہنا حوزہ میں جلوہ گر ہو ۔

آیت الله اعرافی نے اس بیان کے ساتھ کہ حوزات علمیہ میں شہادت کا راستہ کھلا ہوا ہے بیان کیا : امام خمینی رہ کی طرف سے ولایت فقیہ کے نظریہ کو پیش کرنا ، اسلامی جمہوری اور انقلاب اسلامی کا نظریہ اور دفاع مقدس اور ایثار کا تشکیل پانا یہ سب اسلام سے دفاع کے اسباب بنے ہیں ۔ حوزہ علمیہ میں شہادت کے رستہ کھلے ہوئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬