‫‫کیٹیگری‬ :
23 March 2018 - 14:21
News ID: 435402
فونت
جماعت اہل حرم کے زیراہتمام پانچویں ’’خاتون جنت کانفرنس‘‘ جامعہ نعمیہ اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں بین الاقوامی شخصیات اور علمائے پاکستان نے شرکت کی ۔
 خاتون جنت کانفرنس

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہل حرم کے زیراہتمام پانچویں ’’خاتون جنت کانفرنس‘‘ جامعہ نعمیہ اسلام آباد میں منعقد کی گئی، جس میں امام علی علیہ اسلام کے روضے کے متولی شیخ منجد الکعبی، امام حسین علیہ السلام کے روضے کے متولی شیخ سید محمد علی الحلو، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی، دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی اور دیگر مسالک کے علماء نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس تاقیامت خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے، جنکی سیرت پر عمل کرکے خواتین دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬