‫‫کیٹیگری‬ :
30 March 2018 - 18:41
News ID: 435448
فونت
قمر عباس غدیری:
اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ امام علیؑ کی ذات کا پوری طرح سے احاطہ کرنا انسان کیلئے ناممکن ہے ۔
قمر عباس غدیری

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے امیرالمومنین حضرت علیؑ کے یوم ولادت باسعادت 13 رجب کی مناسبت سے کہا ہے کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کی ذات کا پوری طرح سے احاطہ کرنا ایک انسان کیلئے ناممکن ہے، آپ جس طرف سے بھی فضیلت کے اس سمندر میں وارد ہونے کی کوشش کریں گے، آپ عظمت کی ایک کائنات کا بچشم خود مشاہدہ کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ آپ علیہ السلام کی سادگی اور دنیا سے بے توجہی امیرالمومنین علیہ السلام کی حیات بابرکت میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے، نہج البلاغہ کے موضوعات میں سے ایک اہم موضوع زہد ہے، یہی امیر المومنینؑ وفات پیغمبر اکرمؐ کے بعد سے اپنے زمانہ حکومت تک 25 سال کے دوران اقتصادی آباد و سازی کے کام کرتے رہے، باغ لگاتے، کنویں کھودتے، پانی کی نہریں اور کھیتی باڑی کرتے تھے اور تعجب اس بات پر ہے کہ یہ ساری محنتیں راہ الہٰی میں ہوتیں اور ان سب چیزوں کو راہ خدا میں وقف کر دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولا علیؑ کی شجاعت کے داستانوں سے کتابوں کی لائبریریاں بھری پڑی ہیں، شجاعت ایسی کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے، ہمیں چاہیئے کہ آج کے دور میں مولا علیؑ کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬