‫‫کیٹیگری‬ :
05 April 2018 - 10:04
News ID: 435484
فونت
حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای:
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور ہم فلسطینیوں کی ہر قسم کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خط کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور ہم فلسطینیوں کی ہر قسم کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کے نورانی کلام  « وَ لا تَهِنُوا فِی ابتِغاءِ الْقَومِ اِنْ تَکُونُوا تَأْلَمُونَ فَاِنَّهُمْ یأْلَمُونَ کَما تَأْلَمُونَ وَ تَرْجُونَ مِنَ اللّه‌ِ ما لا یَرجُونَ و کانَ اللهُ عَلیماً حَکیماً» ای علیماً بانتصارکم و غلبتکم علیهم باذن الله، و حکیماً فی نهیکم عن الوهن و التّوانی فی هذا الطریق۔ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: گویا اللہ تعالی کا یہ پیغام آج ہی آپ کے لئے اور ہمارے لئے نازل ہوا ہے ۔

غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونیوں کے ظلم و ستم میں کافی شدت آگئی ہے جس کی وجہ سے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں کے دل درد و غم اور رنج و الم سےمملو ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کے دلیر ، غیور ، بہادر ،مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے ساتھ ہے۔

جنابعالی نے اپنے خط میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں اور بعض عرب ممالک کی منافقت ، نفاق ،خیانت اور بڑے شیطان امریکہ کی پیروی کی طرف اشارہ کیا ہے جوکچھ آپ نے اپنے خط میں تحریر کیا وہ سب درست ہے اور ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔ ہم فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ماضی کی طرح فلسطینیوں کی آشکارا حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی بھر پور مدد جاری رکھیں اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنے دینی اور مذہبی فریضہ پر عمل کریں۔

فلسطین کا مسئلہ  تمام بین الاقوامی مسائل میں سرفہرست ہے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بات محض ایک جھوٹ، فریب ، دھوکہ اور ناقابل معافی گناہ ہے ۔ اسرائیل کا مقابلہ صرف مجاہدت اور مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔۔ رہبر معظم نے فرمایا: فلسطینی عوام کی کامیابی یقینی ہے اور میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ کی فتح اور نصرت کی دعا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام  اپنے خط میں فلسطینی عوام کی بے دریغ اور بے لوث حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا تھا اور بعض عرب ممالک کے حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نفاق اور خیانت قراردیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬