‫‫کیٹیگری‬ :
05 April 2018 - 17:50
News ID: 435489
فونت
حجت الاسلام والمسلمین درایتی :
حوزہ علمیہ خراسان میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موت کو زیادہ یاد کرنا عاقلوں کی صفات میں سے ہے بیان کیا : آنحضرت ہوشیار انسان اس کو جانتے ہیں کہ جو موت کو زیادہ یاد کرتا ہو اور خود کو اس کے لئے تیار کرتا ہے کیوں کہ انسان ابدیت و ہمیشگی کی طرف سفر کر رہا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین درایتی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ خراسان میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین مجتبی درایتی نے اپنے درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ موت تمام بشر کے لئے لازمی و ضروری امر ہے بیان کیا : امیر المومنین علیہ السلام کی تعبیر سے اگر موت کو روکا جا سکنا ممکن تھا تو سلیمان نبی ایسا کام کر سکتے تھے کیوں کہ ان کے پاس قدرت ، ثروت اور ان کی ملکیت و بادشاہت بہت زیادہ تھی اور اسی طرح وہ خداوند عالم کے پیغمبر بھی تھے ۔

حوزہ علمیہ خراسان میں فقه و اصول کے درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنوں کے موت کے وقت دل کی تسلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کو یاد کرنے سے جو کہ عالم ہستی کی عظیم شخصیت ہے انسان کے دل کو آرام ملتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین درایتی نے دنیا کو ماں کے رحم سے تشبیہ دینے ہوئے کہا : موت ماں کے رحم سے خارج ہو کر اس بزرگ دنیا میں آنے کی طرح ہے جیسا کہ انسان دنیا سے ایک عظیم و ہمیشہ رہنے والے مرحلہ میں داخل ہوتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬