03 May 2018 - 11:50
News ID: 435784
فونت
آغا سید محمد رضا :
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ سے مظلومین اور شھداء کے ورثاء کے ساتھ ہم آواز ہو کر پاکستان میں اور خاصکر کوئٹہ میں امن و امان اور محبت، بھائی چارہ کے حصول کیلئے کوششیں کرتی رہی ہے۔
سید محمد رضا رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ سے مظلومین اور شھداء کے ورثاء کے ساتھ ہم آواز ہو کر پاکستان میں اور خاصکر کوئٹہ میں امن و امان اور محبت، بھائی چارہ کے حصول کیلئے کوششیں کرتی رہی ہے۔

ہزاروں اپاہج اور ہزاروں گھرانے کی بربادی اور ہزاروں یتیم اور بیوہ کے سلسلے میں بارہا احتجاج اور دھرنوں سے جب بات نہ بنی تو مجبوراً ہماری قوم اور خاص کر شھداء کے لواحقین کو فوج کے دروازے پر دستک دینا پڑا ہماری قوم کا یہ مطالبہ رہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کوئٹہ تشریف لائیں اور اس مسئلہ کو حل کریں اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی اور لوکل قیادت نے اپنی روایات کے مطابق اپنے لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ شھداء کے لواحقین کے آرمی چیف کو بلانے کے مطالبے کو لے کر اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ۔

اسی لئے ہمارے مرکزی قائد جناب حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کے پاکستان بھر میں احتجاجی کالز اور صوبائی وزیر آغا رضاکے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنہ دینے کا نتیجہ فوراً برآمداور وفاقی وزیرداخلہ کو کوئٹہ آکے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے مزکرات کرنا پڑا۔

 لیکن جس طرح پہلے دن سے ہم نے یہ کہا تھا کہ ہمارا اپنا کوئی ذاتی ایجنڈا یا مطالبہ نہیں بلکہ جو کہ شہداء کے لواحقین کا مطالبہ تھا وہی ہمارا بھی رہا،پھر ہمارے مرکزی قائد حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کے آرمی چیف کے ساتھ مسلسل رابطوں کے نتیجے میں یکم مئی کی رات وہ کوئٹہ تشریف لائے اور اِن کی ملاقات کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ عمائدین سے ہوئی جس میں انہوں نے کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ قوم کے عمایدین اور علماء کو یقین دہانی کروائی کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کوشش ہوگی کہ آئندہ کوئی ناگوار واقع پیش نہ آئے۔

انکی یقین دہانی کے بعد ہزار شیعہ علماء، عمائدین دھرنوں اور احتجاجات کے اختتام کا اعلان کر دیا۔ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان کے غیور عوام جنہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اور خصوصا ہماری ان ماؤں، بہنوں،بیٹیوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے دن رات انتہائی نا مسائد حالات میں صبر و استقامت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی موقف پر ڈٹی رہی،اور ہم اپنے قوم کے بزرگوں ،جوانوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ان دھرنوں کو کامیاب بنایا۔

ہم چیف آف آرمی سٹاف جناب قمر باجوہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، کمانڈنٹ سدرن کمانڈ جنرل عاصم باجوہ، آئی جی پولیس معضم جاء انصاری، آئی جی ایف سی جنرل ندیم انجم اور دیگر فوجی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیںاور اسطرح جناب چیف جسٹس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے از خود نوٖٹس لیکرہماری مظلومیت کو سنا گرچہ کہ یہ گلہ بھی ان سے کرتے ہیں کہ سوموٹو ایکشن لینے میں انہوں نے کافی دیر کی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما حجت الاسلام سید ہاشم موسوی، کربلائی رجب علی، کیپٹن(ر) حسرت اللہ چنگیزی اور رشید علی طوری بھی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬