‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2018 - 12:34
News ID: 435800
فونت
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا ۴۵ واں اجلاس کل ۵ مئی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگا۔
 اسلامی تعاون تنظیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا ۴۵ واں اجلاس کل ۵ مئی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگا جس میں‌ اسلامی ممالک کے وزاراء خارجہ شریک ہوں‌ گے ۔

اجلاس کا مرکزی موضوع اسلامی اقدار کے تحت یکجہتی، پائیدار امن اور ترقی ہے۔

اجلاس میں اسلامی دنیا میں انسانی حقوق کے بارے میں غور اور روہنگیا میں مسلمان اقلیت کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو ہوگی۔

افتتاحی اجلاس سے بنگلادیش کی وزیراعظم، شیخ حسینہ واجد اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین خطاب کریں گے۔

کانفرنس دو روز جاری رہے گی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو بنگلادیش اور میانمار کی سرحد پر روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا جہاں لاکھوں پناہ گزین رہ رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬