05 May 2018 - 11:30
News ID: 435812
فونت
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امام بارگاہ کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور اپنے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ بھی تعینات کئے جائیں۔ ملتان پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو متولیان سکیورٹی انتظامات نہیں کریں گے اور سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائیں گے انہیں ۵ ہزار روپے جرمانہ اور ۵ ماہ قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
امام بارگاہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملتان پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں کے متولیوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت رکھی جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امام بارگاہ کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور اپنے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ بھی تعینات کئے جائیں۔

ملتان پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو متولیان سکیورٹی انتظامات نہیں کریں گے اور سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائیں گے انہیں 5 ہزار روپے جرمانہ اور 5 ماہ قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امام بارگاہوں میں سکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش انتظامات نہیں کئے گئے جس کے پیش نظر متوالیان کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬