‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2018 - 22:19
News ID: 435816
فونت
آیت الله خرازی:
مدرسین حوزه علمیه قم کونسل کے رکن نے انقلاب اسلامی کی برکتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس عظیم الھی نعمت کی حفاظت سبھی کا وظیفہ ہے ، نیز بعض لوگوں کی جانب سے انقلاب کے حق میں نا انصافی افسوس کا مقام ہے ۔
آیت الله خرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزه علمیه قم کونسل کے رکن آیت الله سید محسن خرازی نے اپنے ھفتہ وار درس اخلاق کی نشست میں انقلاب اسلامی کی برکتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی کی بعد اور اس سے پہلے کے حالات قابل مقایسہ نہیں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: میں ایک بار امام خمینی رہ کی خدمت میں پہونچا تو آپ نے فرمایا کہ بعض بے انصاف افراد مستقل انقلاب اسلامی میں خامیاں نکالتے رہتے ہیں ، جبکہ ہمیں خدا کی اس عظیم نعمت کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔

آیت الله خرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی برکتیں اور اس کے مثبت آثار بہت زیادہ ہیں کہا: قران میں ایک نعمت کا تذکرہ ہے کہ ملت، کفار کے زیر تسلط نہ رہے کہ انقلاب اسلامی نے کفر و الحاد کی حکومت سے ملت ایران کو نجات دلا دی ۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی معاشرہ ، اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ اور نعمت الھی کی حفاظت کرے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬