06 May 2018 - 13:40
News ID: 435828
فونت
علا‏ء الدین بروجردی :
ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی پالیسی اور کام کی وجہ سے کبھی بھی قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں تھا۔
علاء الدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ ) کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے ایرانی جوہری معاہدے کی دانستہ طور پر امریکی خلاف ورزی کے امکانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکہ کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر نہ صرف خراب ہوگی بلکہ دنیا میں یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

علا‏ء الدین بروجردی نے امریکہ کی ایران کے حوالے سے پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ امریکی انتظامیہ کو ایران مخالف اقدامات سے ناکامی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا جوہری معاہدے پر امریکی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا سخت ردعمل ہوگا ۔

قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے پہلے دن سے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کیا اور جب تک دوسرے ممالک بھی اس پر عمل کریں گے ایران بھی اس کا احترام کرتا رہے گا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬