‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2018 - 18:59
News ID: 435835
فونت
آیت الله ناصری:
سرزمین ایران کے معروف عالم دین آیت الله ناصری نے اپنے اور پروردگار کے رابطہ کی اصلاح کی تاکید کی اور کہا: بے عمل عالم کیلئے شدید ترین عذاب ہے ، لہذا حرام انجام نہ دیں ، حب جاه، حب مقام اور حب احترام نہ رکھیں ، خدا سے معاملہ کریں تاکہ ہماری باتیں دوسروں پر اثر انداز ہوں ۔
آیت الله محمد ناصری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، معروف معلم اخلاق حضرت آیت الله ناصری نے " اصلاح نفس اور فضائل و کمالات سے ماہ شعبان" کے عنوان سے ہونے والی اپنی سلسلہ وار اخلاقی نشست میں کہا: بے عمل عالم کیلئے شدید ترین عذاب ہے ۔

آیت الله ناصری نے اپنی نشست کی ابتداء میں طلاب سے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے جو کچھ بھی سیکھا ہے اسے جامہ عمل پہنائیں کہا: اگر کسی کو معاشرہ کا رھبربننا ہے ، اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی باتیں لوگوں کے دلوں پر اثر انداز ہوں تو وہ اپنے اور خدا کے درمیان تعلقات کی اصلاح کرے ، انسان خود کو بہتر پہچانے تاکہ خدا کو بھی بہتر پہچان سکے ۔

انہوں نے بے عمل عالم کیلئے شدید ترین عذاب ہے بتایا اور کہا: لہذا حرام انجام نہ دیں ، حب جاه، حب مقام اور حب احترام نہ رکھیں ، خدا سے معاملہ کریں تاکہ ہماری باتیں دوسروں پر اثر انداز ہوں ۔

آیت الله ناصری نے فضائل ماه شعبان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ماه شعبان، تمام مہینوں پر افضل ہے ، چونکہ اس ماہ کی عظمت ان ایام کی وجہ سے جو اس ماہ میں رونما ہوا ہے ، اس ماہ میں تین اماموں کی ولادت ہوئی اور حضرت ابوالفضل (ع)، حضرت علی اکبر(ع) و حضرت رقیه(ع) جیسی تین عظیم ھستیاں اس ماہ میں دنیا میں آئیں ۔

انہوں نے کہا: امام موسی الکاظم(ع) سے منقول روایت کے مطابق، اس ماہ میں جو بھی استغفار کرے گا پرودگار اس کی گناہوں کو بخش دے گا ولو آسمان کے ستاروں کے مانند ہی کیوں نہ ہو ۔ /۹۸۸/ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬