09 May 2018 - 12:17
News ID: 435858
فونت
عالمی سطح پر امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر جہاں بڑے پیمانے پر نکتہ چینی ہو رہی ہے اور اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں سعودی عرب، اسرائیل اور بحرین نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے پر ٹرمپ کے متنازع فیصلے کی حمایت کی۔
ڈونالڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے اتحادی سعودی عرب، اسرائیل اور بحرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹرمپ کے متنازع فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا۔

سعودی حکومت جو مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل کے سیاسی اور فوجی مفادات کی حفاظت کر رہا ہے اور جس نے شام،عراق اور یمن پر فوجی چڑھائی کی کل رات ایک بیان جاری کر کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا۔

بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے کہ جو کئی سالوں سے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف بر سر پیکار ہے کل رات ایک بیان میں جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کی۔

اس سے پہلے بھی سعودی عرب،اسرائیل اور بحرین نے امریکی صدر کے فیصلے کی حمایت کر چکے ہیں۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے کل رات ایک بیان میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 14 جولائی 2015 کو ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬