‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2018 - 23:46
News ID: 435867
فونت
محمد علی جعفری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں امریکہ کے بغیر مستقل طور پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان انتخاب میں یقینی طور پر امریکہ کو انتخاب کریں گے۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں امریکہ کے بغیر مستقل طور پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت  نہیں ہے۔ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان انتخاب میں یقینی طور پر امریکہ کو انتخاب کریں گے۔

جنرل جعفری نے مسلح افواج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی شرپسند حکام کے خارج ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری پر ایک بار پھر واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہےاور ہمیں اپنی اندرونی توانائیوں پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ایک بہانہ تھا اور امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے سے یہ ثابت ہوگيا کہ امریکہ کے لئے  اصلی موضوع ایران کی دفاعی طاقت، ایران کی اسقتامت اور ایران کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے اہم مسئلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور فوجی توانائی ہے اور ایران کی مسلح افواج کو اپنی دفاعی توانائیوں پر ہمیشہ توجہ مبذول رکھنی چاہیے ۔

جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کو یورپی ممالک پر بھی اعتماد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یورپی ممالک فیصلہ کرنے میں مستقل نہیں ہیں ۔وہ امریکہ اور ایران کے درمیان انتخاب کی صورت ميں یقینی طور پر امریکہ کو انتخاب کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬