‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2018 - 10:26
News ID: 435905
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سیاسی مشکلات کو اقتصادی مسائل کا نتیجہ جانا ہے اور کہا : ۲۰ فی صد سود کے ذریعہ گھریلو پیداوار کو فروغ نہیں دیا جاسکتا ہے اور نہ اس میدان میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

 :

ربا معیشت کی تباہی کا سبب ہوتا ہے | اقتصادی مسائل سیاسی مشکلات کی وجہ ہے

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سیاسی مشکلات کو اقتصادی مسائل کا نتیجہ جانا ہے اور کہا : ۲۰ فی صد سود کے ذریعہ گھریلو پیداوار کو فروغ نہیں دیا جاسکتا ہے اور نہ اس میدان میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے بینک کے عملہ سے ملاقات میں بینک شروع ہونے کے فلسفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بینک شروع ہونے کا سب سے پہلا فلسفہ لوگوں کے مال کی حفاظت ہے

مرجع تقلید نے بیان کیا : بینک شروع ہونے سے پہلے لوگ اپنے مال کی حفاظت کے سلسلہ میں بہت مشکلات کا شکار تھے لیکن آج بینک لوگوں کےمال کی حفاظت کرتی ہے اور لوگوں کو یقین ہے کہ ان کے مال میں سے ایک پیسہ بھی ضایع نہیں ہوگا اور بینک کی ضروری ذمہ داری ہے کہ اس راہ کو جاری رکھیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : بینک میں لوگوں کا کم سرمایہ بارش کی طرح ہے کہ جس کا قطرہ قطرہ جمع کر کے ایک ڈریم و باندھ کے ذریعہ ایک جگہ اکٹھا کیا جاتا ہے اور اس سے کاشتکاری اور بجلی بنانے میں استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کرتے ہوئے کہ ربا لوگوں کی بد بختی اور اقتصاد کی تباہی کا سبب ہے تاکید کی : ربا کو ختم کیا جانا چاہیئے اور اسی وجہ سے مفکرین نے بغیر ربا اور عقود شرعی بینک کے مسائل بیان کئے ہین کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو ترقی اور اقتصادی شکوفائی حاصل ہوگی اور اگر اس پر عمل نہیں ہوگا تو مخفی ربا خواری پیدا ہوگی جو تباہی کا سبب ہے ۔

انہوں نے اس وضاحت کے ساتھ کہ ملک کی اقتصادی مشکلات سیاسی مشکلات سے زیادہ ہے اور کہا : ملک کی سیاسی مشکلات اقتصادی مشکلات کی وجہ سے ہے جس کو دور کرنے میں ماہرین مشغول ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬