13 May 2018 - 18:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435908
فونت
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ۹ افراد ہلاک اور ۳۰ زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں  نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ۹ افراد ہلاک اور ۳۰ زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر  فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہابی دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ ہوا جبکہ حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬