‫‫کیٹیگری‬ :
14 May 2018 - 18:47
News ID: 435928
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے بہت سارے سوشل میڈیا کو دشمن کے ہاتھوں ادارہ کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سوشل میڈیا میں دشمن کا مقصد جوانوں کو منحرف کرنا ہے ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے ایران کے دارالحکومت تہران کے منصب داروں سے ملاقات میں ، لوگوں کے حق میں دلسوزی انبیاء الھی اور اہل بیت علیھم السلام کی سیرت بتایا اور کہا: ہم نے ہمیشہ مسئولین سے تاکید ہے کہ ہمیشہ قوم کے خدمتگذار رہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: بہت سارے جوانوں نے ہم سے رابطہ کرکے معاشرہ کی مشکلات خصوصا سوشل میڈیا کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کیا ہے ، بہت سارے لوگ اسی راستہ سے منحرف ہوگئے ہیں لہذا ان باتوں پر خصوصی رکھنی چاہئے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سارے سوشل میڈیا دشمن کے ہاتھوں ادارہ کئے جاتے ہیں کہا: ہماری نابودی ان کا بنیادی مقصد یہ ہے ، لہذا علما کی شرکت میں ثقافتی گروپس کی تشکیل اور مناسب تقریریں خداوند متعال کے مورد پسند عمل ہے ۔

حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خداوند متعال مشقتوں اور سختوں کے مقابل اجرو جزاء عنایت کرتا ہے کہا: یہ باتیں پوری عوام خصوصا جوانوں اور نوجوانوں کے ذھنوں میں بیٹھا دی جائے تاکہ وہ آگاہ ہوجائیں کہ اگر خدا کی راہ میں کوشش کریں گے تو خدا بھی انہیں کئی گنا زیادہ اجر و جزا دے گا ۔

انہوں نے بیان کیا: نمازیں پڑھنا ، روزے رکھنا ، خمس و زکات دینا ، غریبوں اور ناداروں کی دستگیری کوئی آسان کام نہیں ہے اور جب لوگ اس بات سے واقف ہوں گے ان اعمال کے برابر انہیں کیا مرتبہ و مقام ملے گا تو مزید نیک اعمال کی جانب قدم بڑھائیں گے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬