17 May 2018 - 16:34
News ID: 435963
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری :
پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضور اکرم (ص) نے غریبوں اورمحتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی۔
طاہر القادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ مفلوک الحال طبقات کی مدد کرنا رمضان المبارک میں بہترین عمل ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے ملت اسلامیہ کو ماہ مقدس کی آمد پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، قربانی، تقوی، عبادت، توبہ اور استغفار کا درس دیتا ہے، ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) نے غریبوں اورمحتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمدردی وغم خواری کا مہینہ ہے، اس کی برکات سے فائدہ اٹھانے والے خوش قسمت ہوتے ہیں، خوش ںصیب ہیں وہ لوگ جن کی زندگیوں میں رحمتوں کی بہار کا یہ مہینہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے، اس ماہ میں بڑھ چڑھ کر نیکی کے کاموں میں حصہ لے کر رب کریم کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬