‫‫کیٹیگری‬ :
19 May 2018 - 14:51
News ID: 435976
فونت
آغا سید حسن نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی مشرقی وسطٰی میں ایک نئی آگ بھڑکانے کا دانستہ امریکی منصوبہ ہے اور یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
حجت الاسلام  سید حسن الموسوی الصفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کو دنیائے اسلام کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کرتے ہوئے جموں و  کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینیئر مزاحمتی رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینی عوام کے ہمہ گیر احتجاج کے دوران اسرائیل کی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر آغا سید حسن نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی مشرقی وسطٰی میں ایک نئی آگ بھڑکانے کا دانستہ امریکی منصوبہ ہے اور یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس گیم پلان کو ناکام بنانے کے لئے مسلمان ممالک غیرت دینی کا واضح مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے خلاف امریکی عزائم کے پیش نظر امت مسلمہ کو تحریک کے اس نازک موڑ پر اخوت اسلامی کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے امکانات کو معلوم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، سفارت خانہ کی منتقلی کا اقدام اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے شہید ملت مولوی محمد فاروق، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہداء حول کو اُن کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کشمیر کے مشن کو منطقی مقاصد تک جاری و ساری رکھا جائے گا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ میر واعظ خانوادے کی تحریکی قربانیاں ایک کھلی کتاب کی مانند ہے اور شہید حریت عبدالغنی لون کا سیاسی تدبر اور بے باکی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬