20 May 2018 - 15:11
News ID: 435989
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر ہیں۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مردوں اور عورتوں کی آزادانہ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں۔

حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کو رائے دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں جاری مشکلات کا حل جمہوریت کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں صدر گروپ نے سب سے زیادہ نشتیں جیتی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬