‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2018 - 17:37
News ID: 435995
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان :
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ تاریکی و بد بختی انسان کے عمل کا نتیجہ ہے کہا : خداوند عالم نے انسان کو کامیابی و خوشی کی طرف ہدایت کرتا ہے لیکن تاریکی و بد بختی کا زمینہ خود انسان اپنے لئے بناتا ہے ۔
حسین انصاریان

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں بیان کیا : سعادت و خوش قسمت جیسے مباحث تاریخی و بہت پرانی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : انسان کی قسمت و کامیانی کے سلسلہ میں بہت سارے مباحث بیان ہوئے ہیں کیوں کہ تمام انسان کے لئے اس امر کی طرف توجہ ایک فطری اہمیت کا حامل ہے اسی وجہ سے علمی و تاریخی صورت میں مختلف نظریہ دین دار و بے دین عالموں و مفکروں کی طرف سے کامیابی و خوش قسمتی کے سلسلہ میں پیش کئے گئے ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اس بیان کے ساتھ کہ سعادت کے سلسلہ میں عقلی ، فطری ، انسانی و حکیمانہ صورت میں صرف ایک بات قابل قبول بیان کی گئی ہے کہ جس کو وحی الہی سے حاصل کیا جا سکتا ہے وضاحت کی : بہت ساری علمی و تاریخی گروہ اس وجہ سے کہ وہ انسان کے خالق نہیں ہیں اور اس کے پہلو و حقیقت سے با خبر نہیں ہیں بشری سعادت و خوشی کے سلسلہ میں افسانہ پردازی کرتے ہیں یا اگر بحث پیش بھی کی تو ناقص جس میں بے شمار شبہات و اشکالات پائے جاتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ وحی الہی انسان کی سعادت کے سلسلہ میں مکمل مطالب بیان کرتا ہے بیان کیا : انسان کی کامیابی و خوش قسمتی الہی احکامات کی اطاعت پر منحصر ہے اس وجہ سے اگر انسان خداوند عالم کی رہنمائی کی پیروی کرے تو ہرگز غلط خوف ، اضطراب اور تشویش میں مبتلی نہیں ہوگا کیوں کہ جانتا ہے حادثات اور بیرونی تحریک پانی پر بلبلے کی طرح ہے جو فورا تباہ ہو جاتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬