‫‫کیٹیگری‬ :
26 May 2018 - 14:28
News ID: 436051
فونت
ثاقب اکبر :
ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قدس الشریف اسوقت صیہونی پنجے میں ہے، ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر لیا ہے اور ایک ریاستی حل کیجانب بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں امت اسلامیہ، او آئی سی، عرب لیگ اور دیگر مسلم اتحاد حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں۔
ثاقب اکبر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القدس کی آزادی کی جدوجہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ہم اس کے لئے اپنی پوری توانائیاں خرچ کریں گے، فلسطینی مظلوم ہیں، امریکہ اسرائیل کا سرپرست ہے۔ بیت المقدس فلسطین کا دارالخلافہ ہے، یہ بات ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کونسل کے مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے جمعۃ الوداع کے موقع پر امت اسلامیہ یوم القدس کے طور پر مناتی چلی آرہی ہے، اس کا مقصد پوری دنیا پر یہ ظاہر کرنا ہے کہ ہم قدس پر صہیونی قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ منتقل کرکے اس سلسلے میں تمام عالمی قوانین کو پامال کر دیا ہے۔ اس لحاظ سے اس برس کا یوم القدس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پہلے بھی یوم القدس کے موقع پر سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کرتی چلی آئی ہے، اس سال بھی ہم یوم القدس کے موقع فلسطینیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار اور اتحاد امت کا مظاہرہ کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سیکرٹری علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یوم القدس اور یوم آزادی پاکستان کے تمام پروگراموں میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ثاقب اکبر نے کہا کہ قدس الشریف اس وقت صیہونی پنجے میں ہے، ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر لیا ہے اور ایک ریاستی حل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں امت اسلامیہ، او آئی سی، عرب لیگ اور دیگر مسلم اتحاد حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں۔ ثاقب اکبر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان گذشتہ برسوں کی مانند اس برس بھی یوم آزادی پاکستان اور یوم القدس کے حوالے سے سیمینار اور ریلی منعقد کرے گی، جس میں کونسل کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ تنظیم العارفین کے ناظم اعلٰی صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ اس وقت ایک طاقتور اور متحد پیغام کی ضرورت ہے، ہم کونسل کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم، جماعت اہل حدیث کے راہنما پروفیسر سیف اللہ خالد، محمد صدیق، جماعۃ الدعوہ کے شوکت سلفی، جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی، جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر کاشف چوہدری، جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی راہنما علامہ حیدر علوی اور طاہر تنولی، اسلامی تحریک اسلام آباد کے راہنما مولانا نصیر الحسن موسوی، محمد علی کاظمی، تنظیم اسلامی کے راہنما ڈاکٹر امتیاز، تحریک جوانان پاکستان کے راہنما مولانا عمران سندھو، البصیرہ کے محققین علامہ سید محمد سبطین شیرازی اور مفتی امجد عباس، تحریک منہاج القرآن کے نائب صدر میر واعظ ترین، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما ارشاد عباس اور وفا عباس، جمعیت اتحاد علماء، کونسل کے میڈیا کوارڈینیٹر شاھد شمسی اور دیگر اہم قائدین نے شرکت کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬