‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2018 - 19:09
News ID: 436063
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ فاٹا کا قومی دھارے میں انضمام خوش آئند ہے فاٹا کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ہندوستان وافغانستان کی ایما پر فاٹا ریفارمز بل کی مخالفت کرنے والے وطن عزیز کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے فاٹا ریفرمز بل کی ایوان بالا سے منظوری کے بعد میڈیا سیل سے جاری بیان میں کی ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی محب وطن عوام نے ایک طویل عرصہ مشکلات برداشت کی ہیں ایف سی آر جیسے کالے قانون نے عوام کی محرومیوں اور تکالیف میں اضافہ کیا۔

فاٹا ریفرمز بل اب کے پی کے اسمبلی میں پیش ہونے جا رہا ہے ۔لیکن کچھ دشمن کے آلہ کار قوتیں فاٹا کے انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں اور کے پی کے اسمبلی میں فاٹاریفرمز بل پیش کرنے کے وقت ہنگامہ آرائی کر کے ماحول کو کشیدہ کرناچاہتے ہیں ۔فاٹا کے انٖضمام کے مخالفین ملک کے امن اور ترقی کے مخالف ہیں اور ہندوستان وافغانستان کے اشاروں پر کا م کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام بھی مقتدر قوتوں کی طرف نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ کب انہیں بھی آئینی حقوق اور شاخت دی جائے گی ۔

گلگت بلتستان کی محب وطن عوام اس وقت ہر شہر میں مطالباتی احتجاجات اور سمینارز کے ذریعے اپنی آواز مقتدر حلقوں تک پہنچانا چاہ رہی ہے ۔پاکستان کی ترقی اور مستقبل گلگت بلتستان سے جڑا ہوا ہے ۔

گلگت بلتستان کی عوام کو جلد از جلد آئینی و قانونی حقوق دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت اور ملکی امن اورترقی کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬