28 May 2018 - 14:28
News ID: 436077
فونت
ثروت اعجاز قادری:
کراچی میں محفل نور قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے قانون کو نافذ کیا جائے، پوری دنیا کے مسلم حکمران اپنے ممالک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنالیں، تو یہود و نصاریٰ کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی۔
قران کریم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کیلئے پسپائی کا سبب بنی ہے، ایک اللہ، ایک رسول اور ایک قرآن کے ماننے والوں کے درمیان یہود و نصاریٰ انتشار پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، ہمیں ایک ہو کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا ناکام بنانا ہوگا، قرآن پاک کا فیصلہ ہے یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، مسلم حکمران ان سے اتنا ہی تعلق رکھیں، جتنا دنیاوی طور پر ان سے رکھنا چاہیے، تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کے دشمنوں نے دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، اسلام میں سازش اور فتنے پیدا کرنیوالوں کا راستہ ہمیں اتحاد سے بند کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادری ہاؤس مدینہ چوک ناظم آباد کراچی میں محفل نور قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راولپنڈی سے آئے ہوئے علامہ عمیر فیض قادری نے بھی بیان کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دین اسلام ہمیں رواداری، محبت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے، قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات اور پوری انسانیت کیلئے رشد و ہدایت ہے، قرآن پاک کو خوبصورت جزدانوں میں رکھنے والے انقلابی تعلیمات سے غافل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کو قرآن پاک کی تعلیمات سے دور اور مسلمانوں کے دلوں سے حب رسولؐ ختم کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، اسلام دشمن و کفر کی طاقتیں مسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات سے دور کرنے کیلئے اربوں کھربوں روپے خرچ کرکے عریانیت، بے حیائی کو فروغ دیکر مسلم معاشروں میں ترقی و خوشحالی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمان اس لئے پریشان ہیں کہ انہوں نے قرآن کی تعلیمات کو چھوڑ کر اغیار کے اشاروں پر چل پڑے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے قانون کو نافذ کیا جائے، پوری دنیا کے مسلم حکمران اپنے ممالک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنالیں، تو یہود و نصاریٰ کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬