29 May 2018 - 17:03
News ID: 436096
فونت
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس میں تازہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان لڑکی کو اس بہانے سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔
فلسطینی لڑکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس میں تازہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان لڑکی کو اس بہانے سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا کہ اس نے سیکورٹی اہلکاروں کی رکنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

یہ فلسطینی نوجوان لڑکی ریلوے لائن کے قریب ٹہل رہی تھی جسے صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان لڑکی پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا یہ واقعہ مشرقی جبالیا کے علاقے میں پیش آیا جس میں یہ نوجوان لڑکی زخمی ہوئی اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مشرق میں واپسی مارچ پر  صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اب تک ایک سو بیس فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز غزہ کے شمالی علاقے پر گولہ باری کی۔

اس حملے میں بھی ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ ہفتے کی رات بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے پر حملہ کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬