30 May 2018 - 15:29
News ID: 436105
فونت
غزہ میں ممکنہ فائر بندی سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے علاقے کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ پر صیہونی حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز غزہ کے شمالی علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔صیہونی حکومت کے ٹیلیویژن نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوجی اپنے ٹینکوں کے ساتھ غزہ کے شمالی علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے بھی غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں واقع فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج غزہ میں آپریشن شروع کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل بعض ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ مصر کی ثالثی سے منگل کی رات سے فلسطین کی تحریک مزاحمت اور صیہونی فوج کے درمیان فائر بندی کا نفاذ ہو گا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ اور قدس بٹالینز نے غزہ کے اطراف میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر ہونے والی کارروائیوں کو فلسطینیوں خاص طور سے غزہ کے علاقے پر صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت پر ردعمل سے تعبیر کیا ہے۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈاور جہاد اسلامی فلسطین کے قدس بٹالینز  نے منگل کی رات ایک مشترکہ بیان میں غزہ کے اطراف کے علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ حملے کا بدلہ حملے اور خون کا بدلہ خون سے لیا جائے گا اور تحریک مزاحمت دشمن کو نئی صورت حال پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

تحریک مزاحمت نے صیہونی دشمن کے اقدام کو فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت کے نئے دور کے آغاز سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں کی سرکوبی کی پردہ پوشی کے لئے فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔دریں اثنا غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے سن انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں سے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی ہے جس کی بنا پر غزہ کے علاقے میں بجلی کی مزید قلّت ہو گئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬