‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2018 - 15:58
News ID: 436118
فونت
راجہ فاروق:
اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے یتیم بچے اسلامی ملکوں کیلئے بالخصوص اور عالمی اداروں کیلئے بالعموم توجہ کے متقاضی ہیں۔
راجہ فاروق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کو چاہیے کہ یتیم بچوں کی کفالت کیلئے خصوصی فنڈ قائم کریں۔

انہوں‌ نے کہا:‌ یتیم بچوں کی پرورش ایسا فلاحی کام ہے جس کا بدلہ دنیا میں اللہ دیتا ہے اور آخرت میں بھی بہت اجر ہے۔

فاروق خان نے تاکید کی :‌کشمیر اور فلسطین کے یتیم بچے اسلامی ملکوں کیلئے بالخصوص اور عالمی اداروں کیلئے بالعموم توجہ کے متقاضی ہیں۔

انہوں‌ نے  بیان کیا:‌ کشمیر کے حالات سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں  ۔

فاروق خان نے ان خیالات کا اظہار اسلامی کانفرنس تنظیم کی طرف سے ڈکلئیر یتیم بچوں کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬