‫‫کیٹیگری‬ :
06 June 2018 - 16:49
News ID: 436182
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان :
اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین نے کراچی میں فکر امام خمینیؒ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی استقامت اور جدوجہد نے اسلامی انقلاب کو جنم دیا اور یہ نہ فقط ایران کی سرحدوں تک محدود رہا، بلکہ عالمی طور پر محکوم، مظلوم اور محروم قوموں میں جذبہ حریت پیدا کیا اور شعور بخشا۔
فکر امام خمینیؒ سیمینار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجینئر سید حسین موسوی نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کی استقامت اور جدوجہد نے اسلامی انقلاب کو جنم دیا اور یہ نہ فقط ایران کی سرحدوں تک محدود رہا، بلکہ عالمی طور پر محکوم، مظلوم اور محروم قوموں میں جذبہ حریت پیدا کیا اور شعور بخشا، جوانوں پر لازم ہے کہ امام خمینیؒ کی کُتب کا مطالعہ کریں۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشنِ حدید، کراچی میں فکر امام خمینیؒ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حسین موسوی نے کہا کہ مکتب امام خمینیؒ کے مسلمہ اصولوں کا بار بار مطالعہ اس عظیم شخصیت کے بارے میں تحریف کی کوششوں کے سدباب کا واحد راستہ ہے، جن اصولوں میں حقیقی اسلام محمدی کا اثبات اور امریکی اسلام کی نفی ہے، جن میں اللہ کے وعدوں کی صداقت پر اعتماد اور مستکبرین کے سلسلے میں بے اعتمادی، عوام کی قوت ارادی و توانائیوں پر اعتماد اور حکومتوں پر ارتکاز کی مخالفت ہے، جن اصولوں میں محروم طبقات کی بھرپور حمایت اور اشرافیہ کلچر کی مخالفت، دنیا کے مظلومین کی حمایت اور بین الاقوامی غنڈوں کی بغیر کسی بات کا لحاظ کئے صریحی مخالفت، خودمختاری پر زور اور بیرونی تسلط کی مخالفت اور قومی اتحاد پر تاکید ہے۔

حسین موسوی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے انقلاب کی قیادت و رہبری کی، ملکی و غیر ملکی تمام تر رکاوٹوں اور مادی وسائل کے باوجود پوری ملت کو اپنے گرد جمع کرکے ناصرف اس اسلامی انقلاب کو ایران میں کامیابی سے ہمکنار کیا، بلکہ پورے عالم اسلام میں اسلامی حریت کا بیج بویا اور مسلمانوں میں ایک امن، ولولہ، بیداری و آگاہی کی انقلابی کیفیت پیدا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی ایک یہ خصوصیت بھی تھی کہ آپ نے عالی دماغ مفکرین اور علماء پر مشتمل اپنے شاگردوں کے ایک وسیع گروہ کی بڑی ہی اعلیٰ سطح پر تربیت کی تھی، جنہوں نے دقیق طور پر امام کی باتوں کو سمجھا اور آپ کی زندگی کے دوران آپ کے قوی و مستحکم بازو بنے رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوانوں پر لازم ہے کہ امام خمینیؒ کی کُتب کا مطالعہ کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬