23 July 2012 - 17:56
News ID: 4363
فونت
رسا نيوزايجنسي - انڈيا اسلامک کلچرسينٹر نے اپنے ايک بيانيہ ميں شدت پسند بودائيوں کے ہاتھوں برمي مسلمانوں کے قتل عام کي شديد مذمت کي ?
انڈيا اسلامک کلچرسينٹر کے صدر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، انڈيا اسلامک کلچرسينٹر کے صدر سراج الدين قريشي نے برما مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے سرکاري مظالم کي سخت ميں الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا : ايک طرف تو پوري دنيا ميں جمھوريت کي لہر چل رہي ہے اور انساني حقوق کے تعلق سے دنيا ميں زبردست بيداري پائي جاتي ہے اور دوسري جانب برما کے مسلمان پر دن رات عتاب نازل ہورہا ہے ?

سراج الدين قريشي نے برمي مسلمانوں کي نجات کے لئے حکومت ھند کو اپنے اثر رسوخ کے استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : برما کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہيں بلکہ پوري انسانيت کا مسئلہ ہے جس پرپوري دنيا کو توجہ ديني چاھئے ?

انہوں نے خاتون اہن اونگ سانگ سوچي کے اظھارات کے حوالے سے کہ انہيں برمي مسلمانوں کي برمي شھريت پر شک ہے ياد دہاني کي : انہيں ياد نہيں کہ دو دہائي قبل برمي مسلمانوں نے انہيں بڑي تعداد ميں ووٹ ديا تھا ?

انہوں نے وزير اعظم منموہن سنگھ کو خطاب کرتے ہوئے کہ وہ برما کے صدرسے گفتگو کرکے برما مسلمانوں کا تحفظ فراھم کريں مسلمانوں سے مطالبہ کيا : اس مقدس مہينہ ميں برما کے مسلمانوں کي مدد کريں اور حکومت برما پر دباو ڈاليں کہ مسلمان کو شرپسندوں کے شکنجہ سے بچائے ?

دوسري جانب جمعيت مسلمانان ہند کے سربراہ پروفيسر بصير احمد خان نے بھي برما ميں جاري مسلمانوں کا قتل عام کي شديد مذمت کرتے ہوئے فوري طور پر اسے روکے جانے پر تاکيد کي ?

پروفيسر بصير احمد خان نے اس سانحہ پر عالمي برادري اور عالمي اداروں کو خاموش تماشائي بنے رہنے پرتنقيد کرتے ہوئے کہا : برما ميں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہيں?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬