‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2018 - 15:29
News ID: 436316
فونت
محمد علی جعفری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل نے یمنی عوام کی کامیابی کو نزدیک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج الحدیدہ بندرگاہ محاذ پر یورپی اور سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے یمنی عوام کی کامیابی کو نزدیک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج الحدیدہ بندرگاہ کی جنگ میں یورپی اور سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

جنرل جعفری نے ایران کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں وہ ایران کے میزائل نظام کو نشانہ بنانے میں مصروف  ہے۔

جنرل جعفری نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حامی گروہ کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کررہے ہیں ہو دیوانہ نہیں بلکہ گمراہ ہیں۔

جنرل جعفری نے کہا کہ عراق اور شام میں فتح انقلاب اسلامی کے سائے میں حاصل ہوئی ہے اور یمن ميں بھی فتح نزدیک ہے کیونکہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے ۔

یمنی عوام کو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب کو امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی مدد حاصل ہے لہذا اللہ تعالی جن کا حامی اور مددگار ہے ان کی فتح یقینی ہے اور امریکہ اور اس کے حامیوں کی شکست یقینی ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬