23 June 2018 - 13:16
News ID: 436357
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرتے ہوئے سرحدی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔
ایران و پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مستقل سرحدی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس زاہدان کے سیکرٹریٹ میں ہوا اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے مشترکہ کوششوں اور تعاون کو بڑھانے سے اتفاق کیا .

اس موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے مشترکہ سرحد پر ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے باہمی رابطے، سرحد پر مشترکہ گشت اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

اجلاس میں دہشت گردی، منشیات و انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے مشترکہ زمینی و فضائی گشت بڑھانے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں سرحد کے دونوں جانب سکیورٹی سخت کرنے پر زور دیا گیا.

مشترکہ اجلاس میں دس رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس طارق الرحمن نے کی جس میں ایرانی سرحد سے متصل اضلاع چاغی، واشک، پنجگور، تربت اور گوادر کے ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ داخلہ، زاہدان کے پاکستانی قونصلیٹ اور ایف سی حکام نے شرکت کی جبکہ 12 رکنی ایرانی وفد کی قیادت صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل برائے سکیورٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن افیئرزغلام رضا گنجی نے کی./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬