01 July 2018 - 20:41
News ID: 436457
فونت
حامد الحسینی :
عراق کی سرحدی گارڈ کےکمانڈر نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی ۶۰۰ کیلو میٹر کی سرحدی پٹی مکمل طور پر عراقی سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔
عراقی فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سرحدی گارڈ کے کمانڈر حامد الحسینی نے شام کی عراق سے ملنے والی سرحد کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نما‏ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کا کنٹرول مکمل طور پر عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھ میں ہے اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی کوئی دراندازی نہیں ہو سکتی۔

عراق کی سرحدی گارڈ کےکمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق،شام اور اردن کے سرحدی علاقوں سے لے کر صوبہ الانبار تک خار دار تاریں بچھائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی حکومت نے 21 دسمبر 2017 کو عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی شکست  کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردوں کی باقیات کے خلاف  عراق کےمختلف علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬