‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2018 - 20:50
News ID: 436460
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی :
آستان قدس رضوی کے متولی نے بیان کیا : امام خمینی (رہ) نے ہم کرسکتے ہیں کا پرچم اٹھایا اور مقام معظم رہبری نے ہمیشہ تعلیم دی ہے کہ اس قوم کے جوانوں کی ہمت ملک کو دین اور دینی تعلیمات کی بنیاد پر ترقی دلا سکتا ہے ۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے بیان کیا : اگرہم انقلاب اور انقلاب کے بعد بھی اپنے پروگراموں میں ڈاکٹر شہید بہشتی اور ان عزیز بزرگوں کے اقدامات کو مدنظر رکھیں کہ جو ۲۸ جون ۱۹۸۱ء کو شہید ہوئے تھے  ، دلسوزی کے بہت زيادہ جلوے ، خداپر توکل ، لوگوں کا خیال اور ہم کرسکتے ہیں کے نظریہ کو حقیقت میں تبدیل ہوتا ہوا دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا : دشمن ہمیشہ اسلامی نظام کو ناکام ہونے کی تلقین کرتا رہا ہے ، دشمن کی جانب سے اسلامی نظام کے ناکام ہونے کی تبلیغ و تلقین آج کا مسئلہ نہیں ہے ؛ دشمن نے اسلامی انقلاب کے آغاز ہی سے کوشش کر رہا ہے کہ لوگوں کے ذہن نشین کرائے کہ تم اسلامی نظام کو قائم نہیں کرسکتے  اور اس کو ادارہ نہیں کر سکتے ہو۔

سید ابراہیم رئیسی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) نے ہم کرسکتے ہیں کا پرچم اٹھایا اور مقام معظم رہبری نے ہمیشہ تعلیم دی ہے کہ اس قوم کے جوانوں کی ہمت ملک کو دین اور دینی تعلیمات  کی بنیاد پر ترقی دلا سکتا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : ہمارے قابل افتخار اور عزت آفرین جوانوں نے ۸ سال تک جنگ کو برداشت کیا اور انقلاب کی کامیابی کے بعد جہاں کہیں بھی خداوندعالم پر بھروسہ اور اپنے اوپر اعتماد کیا ملک میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

خبرگان رہبری کونسل کے ممبر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ہمارے جوانوں نے ایٹمی و جوہری صنعت اور ہوا و فضا کے میدان میں اپنی محنت و لگن سے بہت سی چیزوں کو ایجاد کر کے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا ، بیان کیا : ہر میدان میں جہاں بھی ان توانائیوں کے مقابلے ہمارے عہدے داروں نے ناتوانی کا احساس کیا وہیں پر ہم نے چوٹ کھائی ہے اور وہی ہمارے لیے مشکل کا میدان رہا ہے۔

انہوں نے دشمن کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دشمنوں کی دھمکیوں کے باوجود تمام مشکلات سے باہر نکلنے کا راستہ موجود ہے اور یہ انقلابی توانائی کی برکت سے ہے کہ  جو علم و اقتصاد وسیاست کے آپسی ارتباط سے مشکلات سے باہر نکلنے کی راہ  ہم لوگوں کو میسر ہوتی ہے ۔

حوزہ علمیہ خرسان کے مشہور و معروف استاد نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی : تم لوگوں نے یہ بہادری و توانائی اور معنویت حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے حاصل کی ہے اور اب جو چیز تم لوگوں کو اپنے دل و جان سے بھی زيادہ عزیز ہے حضرت امام علی رضا علیہ اسلام کی خدمت میں تقدیم کر رہے ہو ، یہ بات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے  ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬