‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2018 - 20:27
News ID: 436473
فونت
آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت آ‌یت الله جوادی آملی نے کہا: پروردگار عالم سب کا خالق ہے اور اس نے سبھی کے لئے اسباب فراہم کئے ہیں، اس نے فرمایا کہ اگر کوئی اہل استقامت ہو تو ہم اس کی تمام روزی کو خود فراہم کریں گے ، خدا سے زیادہ سچا کون ہے ؟
آیت‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آ‌یت الله عبد اللہ جوادی آملی نے مسجد احمد آباد شھر دماوند میں طلاب اور افاضل حوزہ سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں کہا: آپ آگاہ ہیں کہ ایران کو اہل سقیفہ نے فتح کیا ہے اصحاب غدیر نے نہیں ، یعنی ہمارے اباء و اجداد علی بن ابیطالب علیھما السلام کو نہیں پہچانتے تھے ، حضرت فاطمہ زهرا، حضرت امام حسن مجتبی ، حضرت امام حسین علیهم السلام کو نہیں جانتے تھے ، کیوں کہ ایران امیرالمؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام یا ان کے شیعوں کے ہاتھوں فتح نہیں ہوا بلکہ ایران کو اہل سقیفہ نے فتح کیا ، مگر سادات اور ان دو اہم وجود حضرت امام رضا اور حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھما کے وسیلہ سے ایران تک غدیر ، ولایت ، اہل بیت اطھار اور شیعت کا وجود پہونچا ، لہذا ان شخصیتوں کا ہماری گردن پر بہت زیادہ حق ہے کہ اگر یہ نہ ہوتے تو آج ہم سقیفائی ہوتے ۔

انہوں نے مزید کہا: پروردگار عالم سب کا خالق ہے اور اس نے سبھی کے لئے اسباب فراہم کئے ہیں، اس نے فرمایا کہ اگر کوئی اہل استقامت ہو تو ہم اس کی تمام روزی کو خود فراہم کریں گے ، خدا سے زیادہ سچا کون ہے ؟ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬