04 July 2018 - 15:41
News ID: 436486
فونت
ہزاروں فلسطینی خواتین نے غزہ میں مظاہرہ کر کے آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرے میں شریک فلسطینی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے مسلمہ حق سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ فلسطینی خواتین نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرائیں اور ایک عشرے سے جاری غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

فلسطینی خواتین نے یہ مظاہرے فلسطینی خواتین، واپسی اور محاصرہ توڑنے کی جانب قدم بڑھانے کو تیار، کے عنوان سے کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت سینچری ڈیل منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے واپسی کے حق کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬