‫‫کیٹیگری‬ :
04 July 2018 - 17:42
News ID: 436495
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
سرزمین عراق کے مرجع تقلید نے عوام کی خدمت ، عراقی حکمراں اور ذمہ داروں کا وظیفہ بتایا ۔
آیت الله شیخ بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله شیخ بشیر نجفی نے جنگ زدہ علاقہ کی تعمیر نو کمیشن کے ذمہ دار مصطفی الهیتی سے ملاقات میں شھریوں کے ساتھ انصاف کے ساتھ پیش آنے کی تاکید کی ۔

آیت الله نجفی نے عوام کی خدمت ، عراق حکمراں اور ذمہ داروں کا وظیفہ جانا اور کہا: شھریوں کے ساتھ انصاف کے ساتھ پیش آیا جائے ، ان کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے کیوں کہ ملک کے آئین نے عوام کے اس حق کو مسلمات میں سے شمار کیا ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: ملت عراق نے مقدسات ، سرزمین ، ناموس اور دینی اعتقادات کے دفاع میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کیا اور عراق کو دھشت گردوں اور قابضوں کے پنجے سے آزاد کرالیا ۔

اس ملاقات میں جنگ زدہ علاقہ کی تعمیر نو کمیشن کے ذمہ دار مصطفی الهیتی نے بھی اپنی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬