‫‫کیٹیگری‬ :
05 July 2018 - 12:38
News ID: 436503
فونت
اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو اپنی جماعت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ یہ الیکشن صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور JUPکا الیکشن نہیں ہے بلکہ اب مجلس وحدت المسلمین کا بھی الیکشن بن گیا ہے ۔
صاحبزادہ ابوالخیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری اسد عباس نقوی نے جے یو پی کے صدر اور امیدوار NA-227 ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ پریس کلب حیدرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے ملک میں فرقہ واریت کو ختم کرنے اور دہشتگردوں اور ملک دشمن جماعتوں کا پورے ملک میں مقابلہ کیا ہے اور امت مسلمہ کو جوڑنے کیلئے آپ کی کوششیں لائق تحسین ہیں، آپ کے ان ہی کارناموں کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین نے حلقہ NA 227 پر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو اپنی جماعت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ یہ الیکشن صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور JUP کا الیکشن نہیں ہے بلکہ اب مجلس وحدت المسلمین کا بھی الیکشن بن گیا ہے، ان شاء اللہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے اور اتحاد امت کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی الیکشن مہم چلائیں اور ہر فورم پر ان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں۔

اسد نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کامیاب ہوکر دنیا بھر میں اتحاد امت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان کے مظلوموں کی آواز بن کر اُبھریں گے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہم راجہ ناصر عباس کا اور مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ہماری حمایت کی ہمارا یہ اتحاد یہیں نہیں بلکہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی ہم ساتھ کام کر رہے ہیں۔

سازشی عناصر جو پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایک دوسرے مسالک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، ایک دوسرے کے قتل کے منصوبے بنا رہے ہیں، ایک دوسرے کی مساجد اور خانقاہوں اور امام بارگاہوں پر حملہ کرکے اور ایک دوسرے کو کافر کہہ کر اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، ان سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد امت کا عمل مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر عناصر مغربی ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اتحاد کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو لڑانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور امت مسلمہ میں اتحاد یگانگت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کر کے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬