‫‫کیٹیگری‬ :
05 July 2018 - 12:54
News ID: 436504
فونت
ہندوستان کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ۸ مومنین نے کربلا کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے چھ ماہ تک پیدل سفر کیا ۔
ہندوستان کے زائر پیدل چل کر کربلا پہوچے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 8 مومنین نے کربلا کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے چھ ماہ تک پیدل سفر کیا اور وہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

مومنین کے اس گروپ نے حیدر آباد سے پاکستان کے بارڈر تک 2300 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا لیکن اس کے بعد انہیں پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی جس کے بعد وہ وہاں سے بمبئی پہنچے اور بمبئی سے ایران کے شہر کرمان تک کا سفر ہوائی جہاز کے ذریعے طے کیا ۔

کرمان شاہ پہنچنے کے بعد دوبارہ کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا اور تقریبا 1300 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے کے بعد بالآخر وہ حریت اور انسانیت کے کعبہ امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں پہنچ گئے۔

کربلا پہنچنے پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے ان کا استقبال کیا اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬