05 July 2018 - 13:12
News ID: 436507
فونت
فلسطینی نوجوان جو غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل شہید ہوگیا۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت  کے ترجمان اشرف القدره کا کہنا ہے کہ یہ 16 سالہ فلسطینی نوجوان 14 مئی کو غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا اور ان کے سر میں گولی لگی تھی۔

گزشتہ 13 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو تیس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پندرہ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬