06 July 2018 - 15:33
News ID: 436511
فونت
اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن میں الحدیدہ پر حملے اور اس علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک لاکھ اکّیس ہزار سے زائد عام شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
الحدیدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مغربی ساحلی علاقوں میں یمنی فوج کے اسپیشل آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے پندرہ فوجی ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق اس آپریشن کے دوران مغربی ساحلی علاقے نخیلہ کے قریب سعودی فوجی اتحاد کی پانچ بکتربند گاڑیوں اور دوسرے آلات کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ نخیلہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران یمنی فوج نے سعودی فوجی اتحاد کے اہلکاروں کو اپنے نرغے میں لے لیا تھا جس کے بعد وہ سمندر کے راسے واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جبیلہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا کر انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔
دوسری جانب صوبہ تعز کے علاقے الوازیہ میں بھی یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو بری طرح ناکام بناتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ الحدیدہ کے علاقے التحیتا میں سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک عام شہری شہید ہو گیا۔

دوسری جانب یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حملوں کی ناکامی اور پھر عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ الحدیدہ پر حملے اور صورت حال پیچیدہ ہونے کے نتیجے میں اس علاقے کے ایک لاکھ اکّیس ہزار سے زائد یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیشن دفتر نے الحدیدہ میں طبی و صحت سے متعلق ناگوار صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے میں حالیہ جھڑپوں پر سخت خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں الحدیدہ میں کئی طبی و امدادی دفاتر کو بند کردیا گیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬