‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2018 - 15:22
News ID: 436525
فونت
حوزه علمیہ خراسان کے مدیر:
حوزه علمیہ خراسان کے مدیر نے کہا: امریکن انسانی حقوق، عظیم شیطانی طاقتوں کی قدرت کا وسیلہ ہے ، امریکا اپنے منافع کی تکمیل میں اس وسیلہ کا استعمال کررہا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید مصباح عاملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ خراسان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید مصباح عاملی نے رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی مشھد مقدس میں " امریکن انسانی حقوق رھبرمعظم انقلاب اسلامی کی نگاہ میں" کے عنوان سے منعقد نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکن انسانی حقوق، عظیم شیطانی طاقتوں کی قدرت کا وسیلہ ہے ، امریکا اپنے منافع کی تکمیل میں اس وسیلہ کا استعمال کررہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: انسانی حقوق ، دین اسلام اور دیگر الھی ادیان کے مورد تائید و پسند ہے ، جبکہ موجودہ انسانی حقوق ، تصویب کرنے والوں کی نگاہ میں سیکولر و ھیمونسیم کی صورت رکھتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین عاملی ان دونوں کے نظریات کے نتائج الگ الگ بتائے اور کہا: اگر انہیں دو درخت کی صورت تصور کیا جائے تو ان سے ایک پھل کی ھرگز توقع کی نہیں کی جاسکتی کیوں کہ دونوں کے اھداف و مطالبات الگ الگ اور ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: وہ انسان حقوق جس کی بنیادیں اور جڑیں دین اور الھی ہیں ان کی کارکردگی اور حقیقت بھی الھی ہوگی اس کے برخلاف مغربی دنیا کی جانب سے پیش کردہ انسانی حقوق کا مقصد کچھ اور ہی ہوگا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬