12 July 2018 - 11:07
News ID: 436577
فونت
شامی فوج نے صوبہ درعا میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے طفس ٹاؤن کو آزاد کرالیا ہے ۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ درعا کے طفس ٹاؤن میں مسلح گروہوں کے قومی آشتی کے منصوبے میں شامل ہونے کے بعد شامی فوج نے اس شہر کی سرکاری عمارتوں پر ملک کا قومی پرچم لہرادیا ہے۔

درعا کے مغربی مضافات میں واقع طفس ٹاؤن  میں مسلح گروہوں نے شامی حکومت کے ساتھ قومی آشتی کے منصوبے کو تسلیم کرلیا ہے اور اب صوبے کے دیگر علاقوں میں انہوں نے داعش کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

شامی فوج نے صوبہ درعا کے صدر مقام درعا سٹی کے ان دیگر علاقوں کو آزاد کرالیا ہے جو پہلے دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں تھے شامی فوج نے درعا کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے تین ہفتے قبل اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہیں ۔

صوبہ دمشق میں غوطہ شرقی اور غوطہ غربی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اب شامی فوج پوری طرح سے درعا کو آزاد کرنے میں مصروف ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬