‫‫کیٹیگری‬ :
15 July 2018 - 11:20
News ID: 436600
فونت
کینیڈا کے ایک خاندان نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں کلیات سعدی کا ہنری و خطی نسخہ وقف کردیا یہ نسخہ تیرہویں صدی کے خطی ہنری شاہکاروں میں سے ہے۔
کلیات سعدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریریز واسناد و میوزیمز آرگنائزیشن کے  ڈائریکٹر نے شیخ سعدی کے کلیات کے خطی نسخہ کے ہدیہ ہونے کی خبر دی ۔

حجۃ الاسلام محمد حسن نوری نیا نے اس بیان کے ساتھ کہ یہ کتاب تیرہویں صدی ہجری سے متعلق ہے ، کہا: یہ نسخہ 1222 ہجری قمری میں خط نستعلیق میں میرزا مہدی ملقب بہ میرزا آقا میر الحمزوی الموسوی کے خوشخط ہاتھوں سے تحریر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا: اس کتاب میں پانچ عدد ممتاز استادانہ مرصع اور مذہب بارڈر گلستان ، بوستان، غزلیات، قصائدو طیبات کے چاروں طرف ہیں اور تمام صفحات کےبارڈر سنہرے اور سرخی مائل تحریر میں ہیں۔

نوری نیا نے مزید کہا: اس کتاب کے دیباچہ کے صفحے کا بارڈرگلکاری اور خوبصورت  پھولوں سےکڑھا ہوا ہے  اور اس کے ہر سطر کے درمیان حل کاری شکل میں سنہرا خط دیا گیا ہے اورکتاب کے متن کی اور اس کے حاشیہ پر دفتری صورت میں کتابت ہوئی ہے۔

انہوں نے اس نسخے کی ایک عظیم ہنری شکل میں توصیف کی اورکہا: اس  کی کتابت شہر شیزاز میں ہوئی ہے اور اس کے سنہرے انداز کی روش شیراز و اصفہان کے مابین کی ہے کہ جو خود بذاتہ بے نظیر ہے۔

حجۃ الاسلام شجاع علی میرزا اس بے نظیر  نسخے کے واقف نے کہ جو کینیڈا میں مقیم ہیں ، اس کو اپنے آباء و اجداد کی میراث قرار دیا اور کہا: اس کتاب کی اصلی واقف محترمہ احمدی بیگم اور میری بیوی کے اجداد ہیں کہ جنہوں نے اس کتاب کو اپنے منھ بولے بیٹے کو ہدیہ کیا اور وصیت کی تھی کہ اس کو اسلامی ملک میں لے جانا اور وہاں فروخت کرکے اس کے پیسے کسی کار خیر میں خرچ کردینا ، اس نے بھی کئی سال کے بعد اس نسخے کو اپنے داماد کو دیا کہ جو لندن میں مقیم تھے۔

ان داماد صاحب نے ہمارے خسرمعظم سید نقی حسن کرمانی کو یہ نسخہ فروخت کیا اور پیسے امور خیر میں خرچ کر دیے  اور ہمارے خسر معظم نے اس کتاب کو خرید کر اپنی بیٹی کہ جو ہماری اہلیہ ہیں ہدیہ کردیا اور چاہتے تھے کہ احمدی بیگم کی وصیت پر کامل طور سے عمل کیا جائے لہذا میں اس کتاب کو کینیڈا سے مشہد لایا تاکہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مرکزی لائریری میں وقف کرسکوں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬