‫‫کیٹیگری‬ :
18 July 2018 - 14:15
News ID: 436634
فونت
حامد کرزئی:
افغانستان کے سابق صدر نے کہا ہے کہ امریکا کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا۔
حامد کرزئی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی میڈیا کوانٹرویو کے دوران سابق افغان صدرحامد کرزئی نے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ بیان کی سختی سے تردید کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہے ۔

انہوں نے کہا حقیقت میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے، ملک میں سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے، امریکا کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا۔

سابق صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ بہتری کا مطلب ہے جنگ بند ہو اور ملک میں امن ہو کہا: امریکا اپنی فوجیں افغانستان سے نہیں نکالے گا اور اگرامریکہ افغانستان سے نکل جاتا ہے تو ایران، چین، روس ، ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں سے افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬