19 July 2018 - 12:20
News ID: 436644
فونت
شمال مغربی شام کے شیعہ آبادی والے محصور علاقوں فوعہ اور کفریہ سے عام شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔
فوعہ اور کفریہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فوعہ اور کفریہ ٹاون سے چھے بسوں کا ایک قافلہ العیس کے راستے سے حلب کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

بدھ کے روز ایک سو اکیس بسیں جنوبی حلب کے العیس ٹاؤن کی جانب سے فوعہ اور کفریہ میں داخل ہوئیں تھیں اور پروگرام کے مطابق مرحلہ وار علاقے سے باہر نکلیں گی۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کی ثالثی اور ضمانت کے بعد دہشت گرد گروہوں نے جنوب مغربی شام کے علاقے قنیطرہ سے مکمل طور پر نکل جانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

جبہت النصرہ یا تحریر الشام سے وابستہ دہشت گرد گروہوں نے قنیطرہ کے نواحی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور انہیں اسرائیل کی جانب سے مکمل لاجسٹک اور انٹیلی جینس سپورٹ حاصل ہے۔

صوبہ قنیطرہ شام کا ایک انتہائی اسٹریٹیجک صوبہ ہے جس کی سرحدیں مقبوضہ جولان کے پہاڑی علاقوں سے ملتی ہیں جن پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬