‫‫کیٹیگری‬ :
19 July 2018 - 12:42
News ID: 436645
فونت
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کی کاوشوں سے؛
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کی کاوشوں سے معارف رضوی کے نام سے بین الاقوامی مدرسہ کی تأسیس کی جائے گی۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز اور مطالعات سیکشن کے سربراہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کی کاوشوں سے بین الاقوامی شعبہ میں رضوی معارف کی تبلیغ کے لئے خصوصی مبلغین کی تربیت کے لئے پلاننگز اور شیڈول بنائے جا چکے ہیں۔

غلامرضا کحلکی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ خراسان رضوی اور آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کے مابین معارف رضوی کی بین الاقوامی سطح پر تبلیغ کے سبجیکٹ کی تأسیس کے لئے کافی زیادہ میٹنگز کی جا چکی ہیں تاکہ مبلغین کی تربیت کی جا سکے اور حوزہ علمیہ کے قابل اور لائق افراد سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

گفتگو کوجاری رکھتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ خراسان کے لائحہ عمل اور برنامہ بنانے والے سیکشن کے ساتھ اسی مقصد کے تحت معاہدے انجام دیئے گئے ہیں اور چند ایک میٹنگز کے دوران نظریات کے تبادلہ اور معارف رضوی کے لئے مدرسہ کو تأسیس کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے تاکہ اس مدرسہ میں بین الاقوامی سطح پر معارف رضوی کو تبلیغ کرنے کے لئے مبلغین کی تربیت کی جا سکے۔

کحلکی نے بتایا کہ بین الاقوامی مرکز اور حوزہ علمیہ خراسان رضوی کے تحقیقاتی و برنامہ ریزی انجام دینے والے ادارہ مدرسہ کی تأسیس کے لئے کافی زیادہ کاوشیں کر رہے ہیں ، انہوں نے بتایا: آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز نے بین الاقوامی میدان میں اپنے مقاصد و اہداف کو مدّ نظر رکھتے ہوئے بہت سے بین الاقوامی مراکز اور انجمنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس سے پہلے بھی اسی مقصد کے لئے کافی زیادہ مبلغین کو دوسرے ممالک کے لئے بھیج چکے ہیں ، مبلغین کے لئے تربیتی کلاسز اور شارٹ کورسز اور اسی بلند مدت کے لئے لئے مختلف کورسز کو مدّ نظر رکھا گیاہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: اسی مقصد کے تحت جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے ساتھ بھی ایک معاہدہ طے پایا ہے اور اس کے معاہدے کے بعد صفر کے آخری عشرہ میں معارف رضوی کی تبلیغ و ترویج کے لئے دوسرے ممالک میں مبلغین بھیجنے کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا گیا۔

کحلکی نے بتایا کہ معارف رضوی کو بین الاقوامی سطح پر تبلیغ و ترویج کرنے کے لئے مبلغین کے لئے مختلف تربیتی کورسز دنیا کی مختلف زبانوں میں فارغ التحصیل اور ملکی طالب علموں کے لئے مختلف کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔  /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬