22 July 2018 - 22:09
News ID: 436664
فونت
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر افغان نائب صدرعبدالرشید دوستم پر خودکش حملہ ہوا جس میں ۱۰ افراد ہلاک اور ۴۰ زخمی ہوگئے تاہم نائب صدر اس حملے میں بال بال بچ گئے۔
عبدالرشید دوستم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر افغان نائب صدرعبدالرشید دوستم پر خودکش حملہ ہوا جس میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تاہم نائب صدر اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے نائب صدر عبد الرشید دوستم ترکی میں جلا وطنی ترک کر کے آج حامد کرزائی ایئرپورٹ کابل پہنچے جہاں اعلیٰ حکام اور حامیوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا تاہم جیسے ہی نائب صدر کا قافلہ اپنی منزل کی جاب روانہ ہوا ایک زوردار دھماکے سے فضا  گونج اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ایئرپورٹ کے تمام شیشے ٹوٹ گئے اور ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ اب تک 10 لاشیں اسپتال لائی جاچکی ہیں جب کہ 40 سے زائد زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں سے 12 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عبدالرشید دوستم کو 2014 میں افغانستان کا پہلا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم انہیں جنگی جرائم کے باعث 2017 کو کابل کو خیر باد کہنا پڑا تھا۔ اس کے باوجود ان سےعہدہ واپس نہیں لیا گیا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر عبدالرشید دوستم ترکی میں ایک سال سے زائد عرصے کی جلاوطنی کی زندگی ختم کرکے کابل پہنچے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬