23 July 2018 - 16:03
News ID: 436675
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزير خارجہ پمپئو کے معاندانہ بیان پر رد عمن ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے معاندانہ اقدامات اور مداخلت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
 بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے امریکی وزير خارجہ پمپئو کے معاندانہ بیان پر رد عمن ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ  کے معاندانہ اقدامات  اور مداخلت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے .

ایرانی ترجمان نے امریکی وزير خارجہ کے بیان کو ایران کے امور میں آشکارا مداخلت کا واضح ثبوت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرکے ہرج و مرج اور دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی معاہدوں کو بھی بے دردی کے ساتھ پامال کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا جھوٹ اور فریب دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہےامریکہ عالمی اور علاقائی سطح عدم استحکام پیدا کرکے دہشت گردی کو فروغ اور اسرائیل کو محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزير خارجہ کے بیان سے یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ امریکی وزير خارجہ کے پاس ایران کے بارے میں تسلی بخش معلومات کا فقدان ہے اور ایرانی حکومت اور عوام اپنے مفادات کا تحفظ اچھی طرح جانتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬